Advertisement

شوٹنگ کے دوران ورون دھون ہوئے بری طرح زخمی

ورون دھون

شوٹنگ کے دوران ورون دھون ہوئے بری طرح زخمی

ورون دھون، بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں جبکہ وہ ایک اچھے ڈانسر بھی ہیں۔

حال ہی میں جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم باوال کی کامیابی کے بعد اداکار اپنے اگلے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم VD18 جو کہ ایٹلی نے پروڈیوس کی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ورون فلم کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، اور انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ورون نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی چوٹ کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران میری ٹانگ میں چوٹ آئی، اور مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اپنی ٹانگ کو کس طرح چوٹ لگائی، لیکن میں اس وقت یہی کر رہا ہوں۔‘‘

Advertisement

ویڈیو میں ورون درد سے کچھ آرام حاصل کرنے کے لیے برف کے پانی میں پاؤں ڈبوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ورون نے اپنی صحت کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار نے چند ماہ قبل ایٹلی کی حمایت یافتہ فلم کی شوٹنگ شروع کی اور حال ہی میں اعلان کیا کہ یہ فلم اگلے سال 31 مئی کو ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/213599/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/213599/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version