فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے، نصیرالدین شاہ

فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے، نصیرالدین شاہ
بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کے محب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو اس ملک (بھارت) پر غالب ہے۔
نصیرالدین شاہ نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ‘کیرالا اسٹوری’ اور ‘غدر 2’ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/230744/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/230744/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

