عامر خان کا شاہ رخ کے گھر اور کپڑوں سے متعلق حیران کن انکشاف

عامر خان کا شاہ رخ کے گھر اور کپڑوں سے متعلق حیران کن انکشاف
بالی وڈ کے سپر اسٹارعامر خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ شاہ رخ خان کی الماری ان کے پورے گھر کی طرح بڑی ہے۔
عامر خان کا ایک پرانا کلپ انٹر نیٹ پر پھر سے وائرل ہو رہاہے ، جس میں انہوں نے اپنے اسٹارڈم کا شاہ رخ خان سے موازنہ کیا تھا اور ان کے بنگلے منت کے اپنے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کیا۔
عامر خان کا شمار بالی وڈ کے ان ستاروں میں ہو تا ہے جو ہمیشہ درست وقت میں صحیح بات بولنے کی کوشش کرتے ہیں، نہ زیادہ نہ کم ، یہی ایک وجہ ہے کہ وہ صرف اپنی فلم کی تشہیر کے دوران ہی اپنے ہائبرنیشن موڈ سے باہر آتے ہیں ، باقی سال، وہ خاموش ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔
عامر خان نے شاہ رخ خان کے بنگلے منت کے اپنے پہلے دورے کے بارے میں اپنے دل کی بات کہی۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ کے گھر گیا تھا جب یہ نیا تھا۔ وہ مجھے اپنی الماری میں لے گیا۔ اس کی الماری میرے پورے گھر کی طرح بڑی ہے۔ اور کپڑوں کو اس طرح کے منظم انداز میں رکھا جاتا ہے کہ میں حیران رہ گیا، ہر چیز کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ سوٹ، جوتے، موزے، سب کچھ بہت اچھا رکھا ہوا تھا، میں نے دیکھتے ہی کہاکہ ‘واہ! یہ ہوتا ہے اسٹار کا گھر۔ میرا ایسا نہیں ہے، میرا سب کنفیوژن ہے”۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/258674/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/258674/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

