عرفی جاوید کی نیٹ ورتھ نے بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات کو مات دے دی

عرفی جاوید کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید کی نیٹ ورتھ نے بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اداکارہ عرفی جاوید کا شمار 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ عرفی جاوید اتنی مقبول شخصیت ہیں تو انکی آمدنی کتنی ہوگی؟
ماضی کے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں گھر سے بھاگی تو میرے پاس رہنے کو کوئی چھت نہیں تھی اور نہ ہی پیسے تھے۔
اپنی ذاتی اخراجات کیلئے میں نے ٹیوشن پڑھایا اور ساتھ ساتھ کوئی دوسرے کام کی تلاش میں لگی رہتی تھی۔
تاہم اب ایک رپورٹ میں اداکارہ کی نیٹ ورتھ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں بتائی جارہی ہے، عرفی جاوید سوشل میڈیا پوسٹ سے کافی پیسہ کماتی ہیں اس حساب سے انکی کل مالیت 170 کروڑ روپے ہے۔
ممبئی کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں رہنے والی اداکارہ عرفی کی ماہانہ آمدنی 1 اعشاریہ آٹھ کروڑ سے 2 اعشاریہ دو کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/269551/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/269551/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

