گنپتھ کا نیا پوسٹر ریلیز: ٹائیگر اور کریتی بہترین جوڑی قرار

گنپتھ کا نیا پوسٹر ریلیز: ٹائیگر اور کریتی بہترین جوڑی قرار
ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کی ایکشن سے بھرپور فلم گنپتھ کا ایک شاندار نیا پوسٹر سامنے آیا ہے، اس کے ساتھ ہی آنے والے ٹیزر کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
گنپتھ: ہیرو از بورن کے میکرز نے ایک نئے پوسٹر کی نقاب کشائی کی جس میں مرکزی جوڑی، ٹائیگر شروف اور کریتی سینن شامل ہیں۔
پوسٹر کو دیکھ کر صارفین نے نا صرف پسندید گی کا اظہار کیا بلکہ جوڑی کی دلکشی ، انداز اور کیمسٹری کو بھی لاجواب کہا۔
نیا پوسٹر دیکھیں:
اس پوسٹر کے ساتھ ہی فلم کے ٹیزر کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جو کہ 29 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔
ٹائیگر نے انسٹاگرام پر پوسٹر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، “ہم سے ملنے کے لیے کرنا ہوگا تھوڑا اور انتظار۔ کیونکہ ہم لیکر آ رہے ہیں آپ کے لیے کچھ خاص۔ #گنپتھ کا ٹیزر 29 ستمبر 2023 کو ریلیز ہو رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/269717/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/269717/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News