اداکار عدنان صدیقی نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عدنان صدیقی نے خود سے متعلق انتقال کی افواہوں کی تردید کردی۔
اداکار نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے موبائل فون کے ذریعے ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں اینکر پرسن عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی ہیں۔
ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ “بہت اچھے آدمی تھے، اللہ انہیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے”۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ “میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں، نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلا دی ہے”۔
اداکار نے مداحوں کو پیغام دیا کہ “پریشان مت ہوں، ایک دن سب کو مرنا ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں”۔
عدنان صدیقی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والوں سے میری گزارش ہے کہ اگلی بار مجھے اپنی ہیڈ لائین بنانے سے پہلے مجھ سے اپنی خبر کی تصدیق لازمی کروا لیجیے گا”۔
اُنہوں نے لکھا کہ “میں ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیوز میں آؤں گا اور اس خبر کی تصدیق کروں گا کیونکہ آپ کی غیر ذمے دارانہ صحافت کو آخر کار بے عیب نظر آنا چاہیے”۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/304876/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/304876/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News