Advertisement

پربھاس کی ’سالار‘ اس سال بھی ریلیز نہیں ہوگی، وجہ سامنے آگئی

پربھاس کی سالار اس سال بھی ریلیز نہیں ہوگی، وجہ سامنے آگئی

تامل سپراسٹار پربھاس کی ایکشن فلم سالار اس سال بھی ریلیز نہیں ہوگی، جس کی اہم وجہ سامنے آ گئی۔

سال 2023 کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک سالار بھی ہے جسے  28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننا تھا لیکن  اب ’سالار‘ کی ریلیز کے حوالے سے نئی تاریخ سامنے آئی ہے، قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اب یہ فلم اگلے سال ہی ریلیزکی جائے گی۔

سالار کی مسلسل تاخیر کے بارے میں بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں ، کچھ رپورٹس کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کا وی ایف ایکس کا کام  تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے۔

اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں، فلموں کے تجزیہ کار منوبالا وجے بالن نے لکھا کہ فلم کا عملہ اعلیٰ معیارات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے  جو  ایک غیر معمولی سنیما کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فلم میں نامور ہیرو پربھاس ’کے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو بنانے والے مشہور ہدایت کار پرشانت نیل کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے فینز اسے تھیٹرز میں دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق  فلم ’سالار‘ کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریلیز سے قبل ہی پربھاس کی سالار کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ، موسیقی اور سیٹلائٹ حقوق 350  کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے

سالار ٹیزر دیکھیں:

گینکسٹر کی کہانی پر مبنی ایکشن تھرلر سالار کے ٹریلیر میں کے جی ایف فرنچائز کے کولار گولڈ فیلڈز کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس سے یہ اندازہ ہوتا کہ فلم پرشانت نیل کی ‘کے جی ایف یونیورس‘ کے آس پاس ہی گھومے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/305778/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/305778/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version