سونم باجوہ کی بولڈ آؤٹ فٹ میں خوبصورت تصاویر

سونم باجوہ کی بولڈ آؤٹ فٹ میں خوبصورت تصاویر
پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف پنجاب اداکارہ سونم باجوہ ہر بار اپنے ایک نئے انداز کے ساتھ اپنے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، ایک شاندار سیاہ باڈی کان لباس میں ملبوس، سونم باجوہ نے اپنے مداحوں کو مسحور کر دیا ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کے بولڈ آؤٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ وہ زمین پر بیٹھ کر کیمرے کے لیے پوز دے رہی ہیں۔
اپ لوڈ کئے جانے کے کچھ ہی دیر میں تصاویر وائرل ہوتی نظر آئیں جس پر مداحوں کی جانب سے بہت سے تعریفی کمنٹس بھی کئے گئے ہیں۔
سونم نے سال 2012 میں فیمینا مس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے 2013 میں پنجابی فلم بیسٹ آف لک سے اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد 2014 کی فلم پنجاب 1984 میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کیا اور اردب مطیاران کے لیے 2020 میں بہترین اداکارہ کا PTC پنجابی فلم ایوارڈ جیتا۔اس کے علاوہ وہ 2014 میں تامل رومانٹک کامیڈی کپل میں بھی نظر آ چکی ہیں۔
سونم باجوہ کو آخری بار گپی گریوال کے ساتھ ’کیری آن جٹا 3‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری سمیپ کانگ نے کی تھی اور اسے ہمبل موشن پکچرز نے پروڈیوس کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/314473/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/314473/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

