دیپیکا پڈوکون اور اجے دیوگن کے درمیان کیا رشتہ ہے؟

دیپیکا پڈوکون اور اجے دیوگن کے درمیان کیا رشتہ ہے؟
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اجے دیوگن کے درمیان کیا رشتہ ہے اس حواسے سے حیرت انگیز انکشاف ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم “سنگھم اگین” میں اجے دیوگن کی بہن کے روپ میں نظر آئیں گی۔
اس فلم میں انہیں بھی ایک پولیس آفیسر دکھایا جائے گا، جو ہمیشہ وطن کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بھائی کو ان پر بہت فخر ہوتا ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ 35 سے 40 روز تک مسلسل چلے گی، یہی نہیں مذکورہ فلم کی شوٹنگ ستمبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے اگلے سال اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس فلم میں اجے دیوگن اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اکشے کمار،کرینہ کپور، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف بھی نظر آئیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/316443/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/316443/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

