Advertisement

شاہ رخ خان بوڑھے شخص کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند نکلے؟

شاہ رخ خان بوڑھے شخص کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند نکلے؟

کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ خان نے سپر ہٹ فلم جوان میں مختلف عمروں کے دو کردار اداکیے ہیں ، جنھیں ان کی باکمال ادائیگی کے باعث دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

تامل ہدایت کار ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں، کنگ خان نے نوجوان (بیٹے) آزاد راٹھور اور اسی کے ساتھ  اس کے والد ( بوڑھے) کیپٹن وکرم راٹھور جو کہ ایک سابق کمانڈو ہیں کا کرداد اداکیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں پہلی بار، بوڑھے اور گنجے شخس کا روپ دھار کر سب کو حیران کر دیا، جہاں ایک طرف ان کی فلم اور کردار کو بے پناہ محبت مل رہی ہے، وہی دوسری جانب  کنگ خان کے بوڑھے، سخت لہجے والے آدمی وکرم کا کردار سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے سرمئی بالوں اور داڑھی والے بوڑھے آدمی کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے سفید داڑھی والے بوڑھے آدمی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہارکیاتھا، جسے انہوں نے کئی سالوں بعد فلم جوان میں پورا کیا۔

Advertisement

شاہ رخ خان نے شو کے میزبان سے کہا کہ میں ایک ایسی فلم کر نا چاہتا ہوں جس میں ایک بوڑھا، خاموش آدمی ہوں، بھوری داڑھی اور سرمئی بالوں کے ساتھ بہت سخت مزاج والا، مجھے نہیں پتہ یہ کب ہو گا لیکن میں اس کردار کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا، اگر کسی ہدایت کار کے پاس ایسی کہانی ہے اور وہ کہتا ہے کہ یہ وہی ہے جو مجھے پسند ہے، تومیں ضرور کروں گا، میں چاہتا ہوں میں رات کو بیٹ مین ہوں، صبح سپرمین ہوں، دوپہر کو اسپائیڈر مین، میں ہر قسم کے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/318359/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/318359/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version