شاہ رخ خان ایک شاندار آدمی ہیں، اداکارہ میرا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک شاندار آدمی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میری شاہ رخ خان سے 4 مرتبہ ملاقات ہوئی اور ہر ملاقات بہت اچھی رہی وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان سے ایک ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر دبئی میں بھی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔
اداکارہ میرا کے مطابق میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تو اداکار سنجے دت نے خود فون کر کے شوز کرنے کو کہا اور دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/319395/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/319395/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News