شاہ رخ خان کیساتھ رومانوی فلم بنانے کی خواہش تھی، ایٹلی

شاہ رخ خان کیساتھ رومانوی فلم بنانے کی خواہش تھی، ایٹلی
ایکشن فلم جوان کے ہدایت کار ایٹلی کا کہنا ہے کہ وہ بھی بنیادی طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی فلم ہی بنانے کی خواہشمند تھے۔
بلاک بسٹر فلم جوان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے فلم کے ڈائیریکٹر ایٹلی نے انکشاف کیا کہ میں فلم ساز سے پہلے شاہ رخ خان کا ایک مداح ہوں، میں کرن جوہر اور یش چوپڑا کی رومانوی فلمیں دیکھ کر بڑا ہوا، ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ ایک رومانوی فلم بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، میں نے سوچا کہ میں ان کے ساتھ راجہ رانی ٹائپ فلم بناؤں گا۔
انہوں نے بتایاکہ وہ شاہ رخ خان کو رومانوی ہیرو کے طور پر ڈائیریکٹ کرنا چاہتے تھے لیکن جب وہ شاہ رخ خان سے ملے تو ان کے مختلف منصوبے تھے، وہ ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس کا تعلق ایٹلی دنیا سے ہو کیونکہ انہوں نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں آزمایا تھا، انہیں ‘کچھ نیا لے کر آنا تھا۔
ایٹلی نے بالواسطہ طور پر شاہ رخ خان کو جوان کے آئیڈیا کا سہرادیتے ہوئے کہاکہ تھیٹروں میں لوگ جو کچھ بھی دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں اور تعریف کر رہے ہیں وہ سب شاہ رخ خان صاحب کی سوچ کی وجہ سے ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/334721/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/334721/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

