جن مشہور شخصیات نے مجھے شادی پر نہیں بلایا ان کی طلاق ہو گئی، حرا مانی

جن مشہور شخصیات نے مجھے شادی پر نہیں بلایا ان کی طلاق ہو گئی، حرا مانی
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ جن مشہور شخصیات نے مجھے شادی پر نہیں بلایا ان کی طلاق ہو گئی۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔
شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ اگر آپ کو آسکر ایوارڈ میں جانا ہو اور اسی دن ایک شادی کی تقریب میں بھی جانا ہو تو آپ آسکر کو چھوڑ کر شادی میں جانا پسند کرتی ہیں؟
سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی یہ بالکل سچ ہے مجھے شادیوں میں جانے کا بہت شوق ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے ماضی میں اپنے ہی شوبز کی مشہور شخصیات سے اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ آپ لوگ مجھے شادیوں میں کیوں نہیں بلاتے؟
میزبان نے اصرار کیا کہ کون تھیں وہ مشہور شخصیات، آپ ہمیں نام بتائیں۔ حرا مانی نے کہا کہ نہیں نہیں میں نام ہرگز نہیں لوں گی کیونکہ جنہوں نے مجھے شادیوں میں نہیں بلایا آج وہ شادیاں قائم ہی نہیں رہیں یعنی کہ ان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/344446/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/344446/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

