سلمان خان نے اداکاری کے بعد ایک اور شعبے میں قدم رکھ لیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے اداکاری کے بعد ایک اور شعبے میں قدم رکھ لیا ہے۔
حال ہی میں اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سلمان خان کو چارکول پینسل کی مدد سے 2 انسانی شکلوں کو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کبھی پینسل سے تو کبھی پورٹریٹ کو مکمل کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 35 سال ہوگئے ہیں، اس دوران معروف اداکار مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/347011/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/347011/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News