Advertisement

سونو سود کے ورک آؤٹ سیشن کی ویڈیو ہوئی وائرل

سونو سود

سونو سود کے ورک آؤٹ سیشن کی ویڈیو ہوئی وائرل

بالی ووڈ اداکار سونو سود اور ان کا فٹنس کا جنون کافی مشہور ہے اور صحت مند جسم کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی لگن ایک سے زیادہ ورزش کی ویڈیوز سے ظاہر ہوتی ہے جو وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں، اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے میامی کے ایک ساحل پر ٹریننگ کرتے ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

ویڈیو میں اداکار بغیر شرٹ کے ورک آؤٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا، ‘میامی’ اور ساتھ میں ایک ورزش کا ایموجی بھی شامل کیا تاہم 47 سال کی عمر میں، سونو سود کی فٹنس کے لئے  یہ لگن حیرت انگیز ہے۔

واضح رہے کہ وہ ایک حوصلہ افزا اور کارفرما شخصیت ہے جو کبھی بھی جم میں جانے اور ورزش کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتے۔

Advertisement

سونو سود ہندی فلم شہید اعظم 2002 سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا چکے تھے۔ انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا جب انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل فلم دبنگ میں مخالف کا کردار ادا کیا۔

تامل زبان کی ایکشن تھرلر فلم تملراسن میں وجے انٹونی، سریش گوپی، اور سنگیتا جیسے فلمی ستاروں کے ساتھ اسکرین ٹائم شیئر کرنے کے بعد، وہ فی الحال اپنی آنے والی ہندی فلم فتح کے لیے شوٹنگ کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/378636/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/378636/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version