کریتی سینن نیشنل ایوارڈ کیلئے ’ماں‘ کی ساڑھی پہنیں گی؟

کریتی سینن نیشنل ایوارڈ کیلئے ’ماں‘ کی ساڑھی پہنیں گی؟
کریتی سینن اس وقت نیشنل ایوارڈز میں اپنی فلم میمی کے لیے اپنی بڑی جیت کی کامیابی پر خوش ہیں۔
نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں منعقدہ 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کے درمیان موازنہ کیا گیا۔
نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے عالیہ بھٹ جبکہ فلم میمی سے کریتی سینن کا نام شامل کیا گیا۔
کریتی نے 2014 میں ہیروپنتی سے اپنی پہلی فلم کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، صرف نو سالوں میں بہت ترقی اور شہرت اپنے نام کی۔
فلم میمی میں کریتی سینن نے ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا ، جس میں ان کی اداکاری نے ناظرین اور ناقدین دونوں پر دیرپا تاثر چھوڑا، جس کی وجہ سے وہ بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ کی حقدار کہلائیں۔
کریتی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ اس خاص موقع کے لیے اپنی ماں کی پسندیدہ ساڑھیوں میں سے ایک پہننے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/390729/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/390729/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

