کرینہ کے بیٹے کے سوال نے اداکارہ کو حیران کر دیا

کرینہ کپور کی جہانگیر اور تیمور علی خان کے ساتھ تصاویر ہوئیں وائرل
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ نے اپنے بیتے کے حوالے سے حیرانگی کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے تیمور علی خان نے ان سے اپنی ’آیا‘ کے بارے میں ایک اہم سوال پوچھا۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میرے بڑے بیٹے نے اپنی ’آیا‘ کے بارے میں یہ سوال کیا کہ وہ ہم سب کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے بجائے الگ بیٹھ کر کھانا کیوں کھاتی ہیں؟
تاہم جب سے تیمور کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے تو تب سے میں اور سیف ہمییشہ اس بات کا دھیان رکھتے ہیں کہ ہمارے بچوں کی آیا بھی ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہی کھانا کھائیں۔
کرینہ نے بتایا کہ جب میں اپنا کام کر رہی ہوتی ہوں تو آیا میرے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہم سب زیادہ تر وقت ساتھ گزارتے ہیں اور ایک ساتھ سفر بھی کرتے ہیں۔
واضح رہپے اختتام میں اداکارہ کرینہ نے بہت خوبصورت بات کرتے ہوئے کہا کہ آیا میرے بچوں کا خیال بالکل اپنے بچوں کی طرح رکھتی ہیں تو انہیں بھی وہی عزت ملنی چاہیے جو سیف اور مجھے حاصل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/397554/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

