کرن جوہر کا خود پر اقربا پروری کے الزامات لگانے والوں کو منہ توڑ جواب

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے خود پر اقربا پروری کے الزامات لگانے والوں کو منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میرے لیے، میرے ’پہلے بچے‘ کی سی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نیپوٹزم کو پروموٹ نہیں کیا ہے اور میں کسی بھی چیز کے لیے معافی نہیں مانگوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ہر اُس اداکار کو کاسٹ کروں گا جو مجھے صحیح لگتا ہے، اگر وہ اداکار انڈسٹری میں کسی سے تعلق رکھتا ہے تو اس میں مجھے کوئی پریشانی نہیں۔
کرن جوہر کے مطابق عالیہ بھٹ میرے پہلے بچے کی طرح ہے، میں اسے ہمیشہ ذاتی طور پر پیار کروں گا اور وہ ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گی، آپ لوگ جو چاہے مجھے کہہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وہی کیا ہے جو میرا دل مانتا ہے، میری ماں نے مجھے سکھایا ہے کہ اگر تم صحیح ہو، تمہیں یقین ہے کہ تم صحیح ہو تو پھر جو چاہے ہو جائے تمہیں فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک فلمی خاندان سے آنے والے بچے کو ایک بار فلم میں ضرور کام دے سکتا ہوں مگر اُسے اپنی دوسری فلم حاصل کرنے اور اپنے آپ کو اداکاری کے شعبے میں منوانے کے لیے اتنی ہی محنت کرنی پڑے گی جتنی کہ دوسرے عام گھرانوں سے آئے اداکار کو کرنی پڑتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/400141/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/400141/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News