سارہ عمیر نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

سارہ عمیر نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
سارہ عمیر ایک نہایت خوبصورت اور مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے نہایت کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا، ان کا 2008 میں پہلا سیریل تھوڑا سا آسماں تھا جو کہ پی ٹی وی کی پروڈکشن تھی۔
سارہ عمیر کے دیگر مقبول ڈراموں میں روگ، تھورا سا آسماں اور مائے نی شامل ہیں۔ سارہ عمیر اپنے قدرتی حسن، عمدہ اداکاری اور معصوم چہرے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ سارہ 2014 تک شو بز انڈسٹری سے وابستہ رہی لیکن اس کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری سے کناری کشی اختیار کرلی۔
سارہ عمیر کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں مدعوکیا گیا جہاں انہوں نے ڈراموں سے دوری وجہ بتادی۔
سارہ نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی شادی مقبول ڈرامہ ڈائریکٹر سے ہوئی بقول ان کے وہ کسی ڈرامے میں اداکاری کے لیے آڈیشن دینے گئی تھی اور دل دے آئیں۔ سارہ عمیر کی شادی پاکستانی ٹیلی ویژن کے مشہور ڈرامہ ڈائریکٹر محسن طلعت ہوئی واضح رہے کہ سارہ کی عمر اس وقت 27 برس تھی اور اب وہ دو پیارے بیٹوں کی ماں ہیں۔
سارہ عمیر نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کی وجہ سے میڈیا سے وقفہ لیا تھا۔ انہوں نے محسن طلعت سے اس لیے شادی کی کیونکہ وہ ان سے محبت کر چکی تھیں۔ سارہ عمیر کیا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ میڈیا سے وقفے کے دوران کبھی کسی شو میں شریک نہیں ہوئی اور نہ ڈراموں میں آنے کے بارے میں سوچا، تاہم اب وہ عنقریب ڈراموں میں کام کا آغاز کرنے والی ہیں اور ان کے مداح انہیں اب ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ دیکھ پائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/414478/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/414478/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News