عالیہ بھٹ کا اقربا پروری کے حوالے انٹرویو وائرل

اداکارہ عالیہ بھٹ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
بالی وڈ ادکارہ عالیہ بھٹ نے اقربا پروری کے حوالے سے کھل کر بات کر لی۔
حل ہی میں اداکارہ عالیہ نے ایک انٹرویو میں اقربا پروری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا ہے۔
عالیہ بھٹ کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جب فلموں میں آئی تو خود کو حاصل آسائیشوں سے متعلق جانتی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ میرا خاندان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے لہٰذا میں قدرتی طور پر اس جانب مائل تھی۔
یہ ہی نہیں اداکارہ عالیہ نے اس بات کی وضاحت دی کہ میرے والد نے مجھے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ “جب تم ایک دن اداکاری کرنا چاہو گی تو میں تمہیں فلم دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے اس طرح نہیں پالا ہے، حتیٰ کہ میری والدہ کو بھی بطور اداکارہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ نے والدہ کے کیرئیر اور اُس میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ک کئی لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان کی وا؛لدہ نے بطور اداکارہ اپنے کیرئیر میں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کیا۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ بطور اداکارہ ہمیشہ کام کی تلاش میں رہتی تھیں، انہیں کام انکی اداکاری پر ملتا تھا۔
تاہم یہ ہی وقت تھا جب میں نے سوچا تھا کہ چاہے میں بڑی اداکارہ نہ بن سکوں لیکن اپنے جذبے کو انجوائے کرتے ہوئے راستہ تلاش کرلوں گی۔
اقربا پروری کے سوقال پر اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میں اتنی محنت کرتی ہوں تو پھر مجھ سے یہ سوالات کیوں؟
واضح رہے اداکارہ عالیہ نے کہا ک وقت گزرنے کے ساتھ آپکو احساس ہوجاتا ہے کہ زندگی میں بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/423006/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/423006/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News