Advertisement

عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، اداکارہ حمائمہ ملک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اُن کا بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والے ایک شو میں اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا صرف نام الگ ہے، باقی ان دونوں ممالک کی بہت ساری روایات ایک جیسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں اور بھارتیوں کے شوق بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں، ان میں موسیقی، فلموں اور شوبز کے شوق بھی ایک جیسے ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے 2014 میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’نٹور لال‘ میں کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

اداکارہ حمائمہ ملک کے مطابق آج بھی دنیا بھر میں لوگ جیسے ہی انہیں دیکھتے ہیں تو ان افراد کو عمران ہاشمی یاد آجاتے ہیں، پاکستانی اس بات کو کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/460711/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/460711/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version