مادھوری ڈکشت فلم میں سروج خان کا کردار ادا کرینگی؟

مادھوری ڈکشت فلم میں سروج خان کا کردار ادا کرینگی؟
بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت فلم میں سروج خان کا کردار ادا کرینگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 جولائی 2020 کو لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کے انتقال کی پہلی برسی کے موقع پر بھوشن کمار نے ایک بایوپک کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کی زندگی ، جدوجہد اور فلمی کیرئیر کو بڑی اسکرین پر دیکھا نا مقصد تھا۔
یہ بائیوگرافیکل فلم ٹی سیریز کے ذریعے پروڈیوس کی جائے گی، جبکہ ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ مادھوری ڈکشٹ اس فلم میں سروج خان کی تصویر کشی کے لیے زیر غور ہیں۔
تقریباً چار دہائیاں رقص اور کوریوگرافی کے لیے وقف کرنے والی سروج خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
ہدایت کار ہنسل مہتا اس بایوپک کی کہانی پر کام کر رہے ہیں جبکہ فلمساز بھوشن کمار نے بتایا کہ سروج خان کی بائیوپک کا کام تحریری مراحل میں ہے۔
مادھوری دکشت اور سروج خان کے درمیان ایک خاص گرو اور شاگرد کا رشتہ تھا۔ سروج خان نے مادھوری کے کیریئر میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ مادھوری دکشت کے زیادہ تر مقبول گانے ایک دو تین سے لے کر دھک دھک تک سروج خان کی وجہ سے ہی ہٹ ہوئے۔
مادھوری ڈکشت نے بھی ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ سروج خان ہی انہیں کوریوگراف کریں، اس کے علاوہ ان کے درمیان بہت قریبی رشتہ اور انڈر اسٹینڈنگ تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/467353/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/467353/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News