Advertisement

مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، کنگ خان کا اعتراف

مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، کنگ خان کا اعتراف

ایک پرانے انٹرویو میں جوان اسٹار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا تھا کہ ’رومانس کے بادشاہ‘ کے طور پر ان کی امیج کی وجہ سے کوئی بھی فلمساز انہیں ایکشن فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں رومانوی فلم دیوانہ سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، اس کے بعد راجو بن گیا جنٹلمین، بازیگر، ڈر، کبھی ہاں کبھی نہ، انجام، دل والے دلہنیا لے جائیں گےاور بہت سی رومانوی فلمیں آئیں جس نے انہیں ‘کنگ آف رومانس’ کا خطاب دیا۔

کمال مہارت سے فلموں میں ’رومانوی‘ کردار کرکے شاہ رخ خان نے دنیا بھر میں شہرت  ، عزت اور دولت کمائی ، لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جوان کی طرح ایک ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔

شاہ رخ خان صرف رومانٹک اداکار کے طور پر اپنا امیج ختم کر نے کے لیے ایکشن کرنے کے خواہشمند تھے لیکن کوئی بھی فلمساز انھیں ایکشن تھرلر میں کاسٹ کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

 ایک پرانے انٹرویو میں، بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ نے اعتراف کیا، “میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی، میں نے واقعی پیاری پیاری محبت بھری کہانیاں کی ہیں، اس کے علاوہ میں نے کچھ سماجی ڈرامے اور منفی رول بھی ادا کیے لیکن مجھے کوئی ایکشن ہیرو  کے طور پر کوئی کاسٹ کرنے کیلئے تیار نپہیں تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا، “میں 57 سال کا ہوں، اور میں نے سوچا کہ اگلے سالوں تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی ہیں، میں مشن امپاسبل  اور اوور دی ٹاپ قسم کی ایکشن فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔

شاہ رخ خان کی خواہش بالآخر پوری ہو ہی گئی۔ انہوں نے رواں سال ہی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر ہٹ پٹھان سے واپسی کی اور اب ایٹلی کمار کی ہندی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم جوان کے ساتھ بالی ووڈ کے بادشاہ ایک بار پھر ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

فلم میں کنگ خان متعدد روپ میں ایکشن سیکونس کرتے نظر آئے ہیں۔ اداکارہ نینتھارا نے بھی اس فلم سے ہندی میں ڈیبیو کیا جب کہ وجے سیتھوپتی نے بڑے پیمانے پر تفریحی فلم میں ولن کا کردار ادا کیا۔

فلم کو ایک زبردست فلم کے طور پر ٹیگ کیا جا رہا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ہندی فلم بننے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

جوان کی پری بکنگ سیلز نے پہلے ہی شاہ رخ کی آخری بلاک بسٹر ہٹ فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/481536/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/481536/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version