Advertisement

ڈرامہ میں ادا کیے جانے والے منفی کردار اداکار کی ذاتی زندگی کو متاثر کرتے ہیں، غنا علی

غنا علی

ڈرامہ میں ادا کیے جانے والے منفی کردار اداکار کی ذاتی زندگی کو متاثر کرتے ہیں، غنا علی

غنا علی کا شمار پاکستان کی ان مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈراموں میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔
غنا علی کے مشہور ڈراموں میں میں کملی، آپ کے لیے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں، بے شرم، سن یاراں، اگر تم ساتھ ہو، ہانیہ، سراب اور اجنبی ہمسفر، جبکہ ان کی مشہور فلموں میں رنگ ریزاں، مان جاؤ نا، کاف کگنا اور صرف تم ہی تو ہو شامل ہیں۔
غنا علی نے 17 مئی 2021 میں کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بیٹی کانام فائجہ اور بیٹے کانام علائجہ ہے۔
غنا سوشل یڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی ذاتی میں آنے والی ہر خوشی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
غنا علی کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپی ذاتی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

Advertisement


غنا علی نے میزبان کے منفی کردار ادا کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منفی کردار میں بہت زیادہ مارجن ہوتا ہے مثبت کردار میں اتنا نہیں ہوتا۔ انھوں نے مزید کہا ایک وقت تھا جب میں نے بہت زیادہ منفی کردار ادا کیے تھے اور ذاتی زندگی میں بھی میرا رویہ منفی ہونے لگا تھا اسی طرح سے چیخنا اور چلانا شروع کر دیتی تھی یہاں تک کہ مجھے ایک ماہر نفسیات سے بھی رابطہ کرنا پڑا یہ سب ڈرامہ دیکھنے والے کو محسوس نہیں ہوتا لیکن اداکار اس منفی کردار کا ذاتی زندگی میں بھی سامنا کر رہے ہوتے ہیں چونکہ اب میرا گھر ہے اور بچے ہیں اس لیے اب میں ان سب کی متحمل نہیں ہوسکتی یہی وجہ ہے اب میں منفی کردار کم کروں گی ایک وقت میں صرف ایک ہی منفی کردار کا انتخاب کروں گی تاکہ میری ذاتی زندگی متاثر نہ ہو۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/483869/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/483869/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version