انشاء آفریدی نے اپنی شادی پر کس برانڈ کا عروسی لباس زیبِ تن کیا تھا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی اور شاہین آفریدی کی رخصتی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں اہلِ خانہ اور قریبی دوسرں نے شرکت کی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انشا آفریدی نے اپنی رخصتی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔
انشا آفریدی نے اپنی زندگی کے اس سب سے یادگار دن پر ریپبلک ویمنز ویئر کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا، واضح رہے کہ ان کی بہن اقصیٰ آفریدی نے بھی اسی ڈیزائنر کا لباس پہنا تھا۔
بارات کے لئے اس خوبصورت لال لہنگے پر سنہرے رنگ کے امتزاج کے ساتھ کام کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، جبکہ انشا آفریدی کی جانب سے اس رخصتی کے یاد گار موقع پر زیب تن کئے گئے لال روایتی جوڑے کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ ہے۔
خیال رہے کہ انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر بھی اسی برانڈ کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/508443/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/508443/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

