Advertisement

سنی دیول کی فلم نے ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا

سنی دیول

سنی دیول کی فلم نے ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا

سنی دیول کی فلم ‘گدر 2’ نے ہندوستانی باکس آفس پر شاہ رخ خان کی ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی تیز ترین فلم بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو گدر 2 ہندوستان میں 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوئی اور یہ کارنامہ انجام دینے والی سب سے تیز ہندی فلم بن گئی۔ یہ فلم شاہ رخ خان کی پٹھان کے بعد ہندوستان میں 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی دوسری ہندی فلم بھی ہے۔

اس ریکارڈ سے واضح ہے کہ ’گدر 2‘  نے باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا بزنس صرف 24 روز میں کیا جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو  یہ ہندسہ عبور کرنے میں 28 دن کا وقت لگا تھا۔

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی اداکاری والی فلم گدر 2 بھارتی باکس آفس پر اپنی تاریخی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے سست ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھا رہی ہیں۔

گدر 2 کا مقصد اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بننا ہے لیکن اسے شاہ رخ کی جوان کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا، جو اس جمعرات کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/513083/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/513083/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version