اجے، رنویر اور روہت شیٹی دوبارہ ایک ساتھ؛ ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کا آغاز

اجے، رنویر اور روہت شیٹی دوبارہ ایک ساتھ؛ ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ کا آغاز
اجے دیوگن ، رنویر سنگھ اور روہت شیٹی نے ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ شروع کردی جبکہ اکشے کمار، جو اس وقت لندن میں ہیں، نے ٹیم کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
روہت شیٹی نے پولیس ورلڈ پر بننے والی سنگھم اگین کی شوٹنگ کا آغاز کرتے ہی سیٹ سے فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پوجا کی تصاویر شیئر کیں۔
روہت شیٹی کی سنگھم اگین اس سال بالی وڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، اکشے کمار ، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی کی اس پولیس ورلڈ فلم کا ایک نیا ممبر اب ارجن کپور بھی ہیں۔
انڈسٹری کے ایک باخبر ذرائع کے مطابق ارجن کپور اس فلم میں ایک ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ایک نہیں بلکہ 4 سپر پولیس آفیسرز – سنگھم، سمبا، سوریاونشی اور لیڈی سنگھم کے خلاف ولن ہوں گے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/514237/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/514237/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

