فضا علی نے پیٹ کی چربی کم کرنے کا آسان گھریلو علاج بتا دیا

فضا علی نے پیٹ کی چربی کم کرنے کا آسان گھریلو علاج بتا دیا
زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو صحت کے ساتھ فٹنس بہت اہمیت رکھتی ہے اس کی وجہ یہ ہے جب آپ کا وزن باڈی ماس انڈیکس یعنی بی ایم آئی سے زیادہ ہوتا ہے تو یہ کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ کہتے ہیں کہ پیٹ کی چربی جنتی زیادہ ہوگی آپ کے بیمار ہونے خطرہ اتنا ہی زیادہ بڑھ جائے گا۔
مرد حضرات ہو یا خواتین دونوں کے جسم کے مختلف حصوں میں چربی جمع ہوتی ہے اور وہ اس سے چھٹکارا پانے اور اپنا مثالی جسم حاصل کرنے کے لئے کئی طرح کے جتن کرتے ہیں۔ تاہم بہت سی مشہور شخصیات بھی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سارے گھریلوطریقے استعمال کرتی ہیں انہی میں فضا علی بھی شامل ہیں۔
فضا علی ایک بہترین اداکارہ اور خوبصورت ماڈل ہیں اور وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی صحت اور فٹنس کے تجربات اور معلومات اپنے تمام مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ فٹنس اور خوبصورتی کے حوالے سے بہت سارے طریقے جانتی ہیں جو انہوں نے اپنی ماں سے جو ایک حکیم تھی سیکھے تھے اور اب وہ انہیں اپنے تمام مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔ اسی طرح اب انہوں نے پیٹ کی چربی کو آسانی سے کم کرنے کا ایک جادوئی گھریلو علاج شیئر کیا ہے۔
فضا علی نے پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے نہایت صحت بخش قہوہ تیار کیا ہے اس کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں دوکپ پانی، ایک لیموں، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، آدھا چائے کاچمچ پسی اجوائن، آدھاچائے کا چمچ پسی دارچینی، چٹکی بھر ہلدی اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل ہے۔
سب سے پہلے دوکپ پانی میں لیموں کو چھلکوں سمیت سلائس میں کاٹ کر شامل کریں اب اس میں سلائس میں کٹا ہواادرک، اجوائن، دارچینی اور ہلدی شامل کر کے اتنا پکائیں یہ ایک کپ رہ جائے پھر اسے کسی گلاس میں نکال چند قطرے تازہ لیموں کے رس اور شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور اسے نہار منہ استعمال کریں۔ 10 دن میں آپ کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/515240/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/515240/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News