کنزہ ہاشمی کی بھارتی اداکار کے ساتھ نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے یہ تصویر “پاک بھارت میچ” کے موقع پر پوسٹ کی تھی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزہ نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گرین ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ کرن واہی نے بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ زیبِ تن کی۔
مداحوں کی جانب سے تصویر پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلوکار راحت فتح علی خان کا ایک نیا گانا جاری ہوا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ہمراہ بھارتی اداکار و میزبان کرن واہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/540672/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/540672/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

