افتخار ٹھاکر حرم شریف کے معجزات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

افتخار ٹھاکر حرم شریف کے معجزات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
افتخار ٹھاکر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک باصلاحیت اداکار اور بہترین کامیڈین ہیں جو کئی دہائیوں سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈراموں، فلموں اور لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
افتخار ٹھاکر نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ وہ ایک انتہائی خوبصورت اور عاجز شخصیت کے مالک ہیں وہ ایک دانشور اور سنجیدہ فنکار ہیں جنہیں ہر کوئی سننا پسند کرتا ہے۔
افتخار ٹھاکر کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے حرم شریف اور سفر حجاز میں پیش آنے والے کئی معجزات کا ذکرکیا۔ افتخار ٹھاکر سیرو تفریح کا شوق رکھتے ہیں اوراسی حوالے سے دنیا کے 42 ممالک کا سفر کر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے لیکن حرم شریف میں کھڑے ہو کر جو معجزے انہوں نے خود دیکھے شو میں ان کا تفصیل سے ذکر کیا۔
افتخار ٹھاکر ایک بارسویڈن سے پیرس جا رہے تھے جو کہ 45 منٹ کی مختصر پرواز ہوتی ہے اس سفر کے دوران وہ ایک عیسائی آدمی کے پاس بیٹھ گئے۔ عیسائی شخص نے افتخار ٹھاکر سے پوچھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں تو انہوں نے کہا جی الحمداللہ میں مسلمان ہوں تو اس نے کہا میں عیسائی ہوں، اس نے ایک سوال کیا تو افتخار صاحب نے معذرت چاہی کیونکہ سفر مختصر تھا اور 45 منٹ میں اتنی لمبی بات نہیں ہوسکتی، تو افتخار صاحب نے عیسائی سے کہا کہ ایک سوال آپ کریں ایک میں کرتا ہوں تو انہوں نے کہا پہلے آپ سوال کریں تو افتخار صاحب نے کہا مریم علیہ السلام پاک بی بی آپ کا اورمیرا ان کے ساتھ کیا رشتہ ہے تو عیسائی نے کہا ہم دونوں ان کے بیٹے ہیں وہ ہماری ماں ہیں تو افتخار صاحب نے کہا اس طرح ہم دونوں بھائی ہوئے تو عیسائی نے کہا یس، پھر انہوں نے کہا جو آپ کی اور میری پاک ماں پر الزام لگاتا ہے وہ دوست ہے اورجو آپ کی اور میری ماں کی پاکیزگی کی قسمیں کھاتا ہے گواہی دیتا ہے وہ دشمن ہیں اس پر دونوں خاموش ہوگئے پھر افتخار صاحب نے کہ اب آپ کی باری ہے سوال کرنے کی تو اس عیسائی شخص نے افتخار ٹھاکرسے ان کا فون نمبر مانگا اور کہاں میں آپ کو بعد میں کال کروں گا۔
اس کے بعد افتخار ٹھاکر پاکستان آگئے پھر پاکستان پہچنے پر اس عیسائی نے کال کی اور پاکستان پہچنے کے بارے پوچھا۔ کچھ دنوں بعد افتخار صاحب مکہ روانہ ہوگئے تو اسی شخص کی کال آگئی اور اس نے کہا کہ مسٹر افتخار ڈینیئل بات کر رہاہوں انہوں نے پوچھا آپ ابھی کہا ہیں تو افتخار ٹھاکر نے کہا میں بیت اللہ کے سامنے کھڑا ہوں آپ نہیں جانتے کہ بیت کیا ہے تو اس نے جواب دیا نہیں میں نہیں جانتا تو افتخار صاحب نے اسے بیت اللہ کے بارے میں بتایا اور کہا یہ وہ جگہ ہے جہاں ہر وہ دعا قبول ہوجاتی جس کو نیت اور شوق سے مانگا جائے تو اس شخص نے کہا آپ نے کیا دعا مانگی تو افتخار صاحب نے کہا کہ میں نے یہ دعا مانگی میں اور میرا بھائی دونوں بھی کبھی یہاں کھڑے ہوں۔ تو اس کا فون کٹ ہوگیا۔
پھر اس کا میسج آیا کہ مجھے مسٹر نذیر کا نمبر دیں میں نے ںزیر سے ان کا ذکر کیا تھا کہ جب میں سویڈن گیا تھا میں نے انہیں نذیر کا نمبر دیا اور ساتھ ہی نذیر کو کال کر کے کہا ڈینیئل کی کال آئے گی خیال رکھنا میرا بھائی ہے۔
افتخار صاحب ایک دن مکہ مکرمہ میں رہنے کے بعد پرائیوٹ ٹیکسی سے مدینہ منورہ جارہے تھے تو حدود حرم شروع ہونے سے پہلے ڈرائیور نے کہا حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت بھی لے لیں مدینہ میں داخل ہونے کے لیے اور درودشریف پڑھ لیں افتخار صاحب نے اجازت لے کر درود پڑھ کر جیسے ہی حدود میں داخل ہوئے تو کال آئی اور کہا مسٹر افتخار آئی واز ڈینیئل اینڈ ناؤ آئی ایم محمد عمر ینڈ یو آر ان بیت اللہ پلیز پرے فارمی۔ افتخار صاحب نے کہا کہ میرے مالک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اتنے تحفے دیئے مجھے زندگی میں اور اس بڑا تحفہ کیا ہوسکتا ہے ابھی تو میں حدود میں داخل ہوا ہوں اور تحفے آنا شروع ہوگئے۔
افتخار ٹھاکر حرم شریف کا یہ معجزہ دیکھ کے خاموش ہوگئے کہ وہ کیا کہیں کہ جو دعا انہوں نے اپنے نئے دوست کے ساتھ مکہ میں نماز ادا کرنے کے لیے کی تھی وہ پوری ہو گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/552976/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/552976/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

