Advertisement

ارشد چائے والا اب کہاں ہیں، اور کس کاروبار سے وابستہ ہیں؟

ارشد چائے والا

ارشد چائے والا اب کہاں ہیں، اور کس کاروبار سے وابستہ ہیں؟

ارشد چائے والا ایک مشہور پاکستانی چائے فروش اور ماڈل ہیں جو 2016 میں وائرل ہونے والی صرف ایک تصویر سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جویریہ علی وہ واحد فوٹوگرافر تھیں جنہیں مقامی چائے والا کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کا خیال آیا۔ جویریہ علی کا کہنا تھا کہ وہ ارشد چائے والا کی غیرمعمولی خوبصورتی کو دیکھ دنگ ہوگئیں تھی اور اسی لیے انہوں نے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ارشد چائے والا  کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اس نے دنیا بھر میں مداحوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ لوگ ان کی خوب صورتی اور  نیلی آنکھیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا بلاشبہ لوگوں کو آسانی سے شہرت دلانے کی طاقت رکھتا ہے لیکن بہت کم لوگ ہیں جو اپنی شہرت کو مثبت انداز میں استعمال کر رہے ہیں اور ارشد چائے والا بھی ان میں سے ایک ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ارشد خان  چائے کا کیفے چلایاکرتے تھے اسی لیے انہوں نے اب اسی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے کیفے کھولے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ارشد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے متعدد کیفے کیوں کھولے اور اپنے کاروبار  کوکیوں بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بزنس اورینٹڈ شخص نہیں ہیں۔ وہ صرف ایک کیفے کے ساتھ بھی زندگی گزرا سکتے تھے لیکن کاروبار میں توسیع اور کئی فرنچائزز کھولنے کے پیچھے لوگوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “میں نے چائے والا کیفے شروع کیا، حقیقت میں، ایک کیفے میرے لئے کافی تھا لیکن میں نے پورے برانڈ کو اپنے نام سے شروع کیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کاروبار کے ذریعے روٹی روزی کمائیں، میں چاہتا تھا کہ مزید ملازمتیں پیدا ہوں، اب ہمارے پاس بہت سی فرنچائزز ہیں، اور ہر فرنچائز میں 25 سے 30 لوگ کام کرتے ہیں، پاکستان میں لوگ بے روزگار ہیں، یہاں تک کہ پڑھے لکھے لوگ بھی مجھے نوکریوں کے لیے ای میل کر رہے ہیں۔

چائے والا کیفے کی مختلف فرنچائزز کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشد خان نے کہا کہ بہت سے ہندوستانی اور پاکستانی لندن سے مجھے فون کرکے کہتے تھے کہ وہ لندن میں میرے کیفے میں بیٹھے ہیں، اس وقت میرا لندن میں کوئی کیفے نہیں تھا، اس لیے میں نے فیصلہ کیا میں اب لندن میں بھی اپنی اصل فرنچائز کھولوں گا، اور اب میرے لندن اور فن لینڈ میں کیفے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/556818/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/556818/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version