معروف یوٹیوبر معاذ صفدر ایک بار پھر تنقید کی زد میں

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر ایک بار پھر تنقید کی زد میں
معاذ صفدر ایک مشہور پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے نہایت کم عمری میں ٹک ٹاک کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا کے سفر کا آغاز کیا، لیکن اب وہ ٹک ٹاک کے بجائے یوٹیوب بلاگنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
حال ہی میں مشہور پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بلاگ پوسٹ کرنے کے بعد شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی قیمتی ایپل گھڑی فارم ہاؤس میں بھول گئے ہیں جو مبینہ طور پر عملے کے کدسی فرد نے چوری کر لی ہے، بجائے اس کے کہ اسے واپس کی جائے۔
وی لاگ کے فوراً بعد، فرپو فارم ہاؤس کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے معاذ صفدر کے ساتھ ایک آڈیو کال میں معاز صفدر کے الزامات کا جواب دیا جس میں معاذ نے اعتراف کیا کہ ان کی گھڑی واپس مل گئی ہے۔ فرپو فارم ہاؤس نے معاذ صفدر کے چوری کے الزام کا جواب واقعات کے تفصیلی بیان کے ساتھ دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ معاذ صفدر نے اپنی ایپل واچ وہی چھوڑدی اور اسے تلاش کرنے کے لیے واپس آئے جب کہ فارم ہاؤس پہلے ہی کسی دوسرے خاندان کی جانب سے بک کیا جاچکا تھا۔ فارم ہاؤس کی ٹیم نے بتایا کہ پوری تلاش کے باوجود گھڑی نہیں ملی اور معاذ صفدر یہ مان کر چلے گئے کہ اس کی گمشدگی میں ان کا عملہ ملوث ہے۔ سوشل میڈیا ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ معاذ صفدر نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہیں گھڑی اس فیملی نے واپس کی تھی جنہوں نے ان کے بعد فارم ہاؤس بک کیا تھا۔
فارم ہاؤس کی جانب سے معاذ صفدر کو یوٹیوب بلاگ پوسٹ کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں ان کے عملے پر گھڑی ملنے کے بعد بھی چوری کا الزام لگایا گیا۔ فارم ہاؤس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وی لاگ واقعے کے کچھ دن بعد اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے وی لاگ پوسٹ کرنے کے پیچھے ان کے مقصد پر بھی سوال اٹھایا، فرپو کے مطابق، انہوں نے وی لاگ پیسہ حاصل کرنے کے لیے پوسٹ کیا۔ فرپو فارم ہاؤس نے کہا کہ انہیں معاذ صفدر کا رویہ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ لگا، اور وہ اپنی ساکھ کے تحفظ کے لیے اس معاملے کو سائبر کرائم سیل کو رپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وی لاگ میں معاذ صفدر نے پوری کہانی سنائی کہ وہ فارم ہاؤس میں اپنی ایپل گھڑی بھول گئے ہیں۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ دوبارہ فارم ہاؤس گئے اور مکمل تلاشی لی اور چھان بین کی۔ انہوں نے کمرے بھی چیک کیے لیکن گھڑی نہیں ملی۔ تاہم مالک کے ساتھ آخری کال کے مطابق معاذ صفدر کو ان کی گھڑی واپس دے دی گئی۔ گھڑی ملنے کے باوجود معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگ پوسٹ کیا اور اس وی لاگ پر ایک ملین ویوز حاصل کیے جس میں وہ فرپو فارم ہاؤس پر چوری کا الزام لگا رہے تھے۔
معاز صفدر کو اس ساری صورتحال کے بعد مداحوں کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا خیال ہے کہ وہ اپنی گمشدہ گھڑی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ صارفین کو اپنے سامان کے لیے خود ذمہ دار ہونا چاہیے۔ مزید برآں، کچھ مداحوں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ عملے پر الزام لگا کر ایک طرح کی ہمدردی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے معاذ صفدر کے وی لاگز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے کیے کے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ کچھ صارفین نے معاذ صفدر سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے وہ فارم ہاؤس کے مالک اور ملازموں سے معافی مانگیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/599976/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/599976/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

