Advertisement

اپنے والدین کی شادی کی متعلق امیتابھ بچن نے کیا اہم انکشاف

امیتابھ بچن

اپنے والدین کی شادی کی متعلق امیتابھ بچن نے کیا اہم انکشاف

بالی ووڈ کے بگ بی، امیتابھ بچن نے اپنے والدی کی شادی کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کس نے ان کی مدد کی تھی۔

حال ہی میں ایک ذاتی کہانی کا اشتراک کرتے ہوئے، اداکار نے کہا: “میں یہ کہنے میں تھوڑا ہچکچا رہا ہوں لیکن سروجنی نائیڈو میرے والد کی بہت بڑی مداح تھیں۔ میرے والد نے انٹرکاسٹ شادی کی تھی۔ میری ماں تیجی کا تعلق سکھ خاندان سے تھا۔ اُس وقت آلہ آباد میں انٹرکاسٹ شادیوں اور دوسرے مذہب میں شادی کو حقیر سمجھا جاتا تھا۔ میرے والد کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ میری ماں کو الہ آباد لے کر آئے۔

سروجنی نائیڈو، وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے انہیں تسلی دی۔ انہوں نے ان کا تعارف پنڈت جواہر لال نہرو سے کرایا جو آلہ آباد کے آنند بھون میں رہتے تھے۔ مجھے اب بھی یاد ہے جس طرح انہوں نے میرے والد سے ان کا تعارف کرایا تھا کہ، ’’شاعر اور اس کی شاعری سے ملو‘‘۔

ہری ونش رائے بچن ’نئی کویتا‘ ادبی تحریک کے شاعر اور مصنف تھے۔ وہ اپنے کام ’مدھوشالا‘ کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے تیجی سے 1941 میں شادی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/612353/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/612353/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version