ثانیہ مرزا نے پرینیتی چوپڑا کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

ثانیہ مرزا نے پرینیتی چوپڑا کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بہترین دوست ہیں جنھوں نے ان کی شادی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی سب سے بہترین دوست پرینیتی کو تحفے میں کیا دیا تو سابق ٹینس اسٹار نے ہنستے ہوئے بے ساختہ انداز میں ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کیا دیا۔
اس کے بعد ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں نے اپنی دوست کو دعائیں دی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری سب سے پیاری دوست کو شادی کی مبارک ہو، آپ کی زندگی کا نیا باب اتنا ہی خوبصورت ہو جیسی کہ آپ کی شادی تھی۔
اس تصویر میں ثانیہ کی بہن انعم مرزا کو بھی ان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/618908/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/618908/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

