Advertisement

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا

اپنے منفرد انداز اور اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ میں نام اور خاص مقام حاصل کرنے والے ورسٹائل ایکٹر نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

حال ہی میں عالیہ صدیقی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کے دونوں بچے ابھی چھوٹے ہیں، بیٹی شورہ صرف 13 سال کی ہے اور موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ اگر میں سوشل میڈیا نہیں چھوڑوں گی تو وہ بھی نہیں چھوڑے گی، اس لئے میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں اور اس فیصلے میں نواز الدین بھی مجھ سے متفق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی خاطر صرف سوشل میڈیا کا استعمال نہیں چھوڑ رہی بلکہ فلم انڈسٹری سے بھی دوری اختیار کر رہی ہیں۔

عالیہ صدیقی کے مطابق انہوں نے حال ہی میں ایک مختصر فلم کی ہدایتکاری کی ہے لیکن اب مزید کام نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ بچوں کو ان کے وقت کی زیادہ ضرورت ہے اور انڈسٹری میں انہیں صرف نواز الدین کی اہلیہ کی حیثیت سے پہچان ملی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا جب مناسب وقت آئے گا تب انڈسٹری میں دوبارہ کام کریں گی لیکن اس وقت تک اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وقف کرنا چاہتی ہیں، اس وجہ سے بچوں کے ساتھ دبئی منتقل ہوگئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/619923/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/619923/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version