راکھی ساونت کا نیا ڈرامہ؛ سوشل میڈیا صارفین شدید برہم

راکھی ساونت کا نیا ڈرامہ؛ سوشل میڈیا صارفین شدید برہم
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کی نئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہو گئے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے سابق شوہر عادل خان درانی کے میسجز کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔
شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ عادل خان درانی ریئلٹی شو بگ باس میں انٹری اور ساتھ گانے میں پرفارم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
اسکرین شاٹ کے ساتھ راکھی ساونت نے کیپشن میں لکھا کہ میں جانتی تھی، عادل خان نے صرف شہرت کے لیے یہ سب کیا، تاکہ اسے بگ باس میں انٹری مل جائے، اس سے مشہور ہونے کے لیے مجھے استعمال کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں اسلامی قوانین کی پیروی کر رہی ہوں اور اس نے مجھے دھوکا دے دیا۔
پوسٹ کے کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب بند کرو، اپنے روز مرہ کے ڈرامے میں اسلام کو بیچ میں مت لاؤ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/648281/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/648281/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

