Advertisement

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور واسع چوہدری تینوں انتہائی بد تمیز انسان ہیں، احمد علی بٹ

احمد علی بٹ

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور واسع چوہدری تینوں انتہائی بد تمیز انسان ہیں، احمد علی بٹ

احمد علی بٹ پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے ایک نامور اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین میزبان بھی ہیں، وہ نہایت عمدہ حس مزاح رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جس محفل میں بھی ہوتے ہیں اسے کشت زعفران بنا دیتے ہیں اور ان کی یہی خصوصیت انہیں ہر محفل کی جان بنا دیتی ہے۔

احمد علی بٹ نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں جٹ اینڈ بانڈ، ربر بینڈ، مسٹر شمیم اور جھوٹی شامل ہیں جبکہ ان کی مشہور فلموں جوانی پھر نہیں آنی، کمانڈر سیف گارڈ، دلہا مل گیا، تین بہادر، دی ریوینج آف بابا بالم، پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اورپرے ہٹ لو شامل ہیں جس میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

احمد علی بٹ حال ہی میں ایک یوٹیوب کے شو میں مدعو کیے گیے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔ شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے کام کے حوالے سے سوال کیا کہ آپ کو ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ اور واسع چوہدری میں کس کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا تو احمد علی بٹ نے جواب دیا کہ ان تینوں نے ساتھ نہیں کیونکہ یہ تینوں انتہائی بد تمیز انسان ہیں انہوں میرا وہ توا لگایا ہے کہ میں آپ کو بتانہیں سکتا ان کے پاس میری ایسی ایسی تصاویر ہیں ساڑھی کے اندر،اگر وہ آن ہوجائیں تو میں شاید ٹک ٹاک میں وائرل ہوجاؤں خاص طور پر فہد مصطفیٰ کے پاس میری بہت واہیات تصویریں ہیں۔

Advertisement

 فلم کے دوران کئی سین ایسے تھے جس میں زنانہ لباس زیب تن کرنا تھا جیسا کہ ایک ساڑھی والا سین تو جب میں ساڑھی پہن رہا تھا تو اس میں بہت ساری باتوں کو مد نظر رکھنا پڑتا تھا تیڑے میڑے ہونا پڑتا تھا  تو ایسے میں فہد مصطفیٰ پیچھے سے تصویریں بنانا شروع کر دیتا تھا، اسی طرح ہمایوں سعید اپنی ایک الگ ٹھرک میں ہوتے تھے اور واسع چوہدری صرف ہنستا رہتا تھا اسی لیے مجھے ان تینوں کے ساتھ کام کر کے بلکل مزہ نہیں آیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/649920/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/649920/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version