کرن جوہر نے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہ بتا دی

اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے، کرن جوہر
بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے بچوں کی وجہ سے کیا، یہ اقدام فطری تھا۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایسا اپنے خلاف بطور پروڈیوسر اقربا پروری کے دعوؤں یا الزامات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے جڑواں بچوں یش اور روحی کی وجہ سے کیا۔
فلمساز کرن نے بتایا کہ جب میں نے اپنے بچوں کے حوالے سے بے ہودہ جملے پڑھے تو پھر میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ساتھ ہی کرن نے کہا کہ لوگ مجھے برا بھلا کہیں، جو کہنا چاہتے ہیں مجھے کہیں، لیکن انہوں نے میرے بچوں پر بےہودہ جملے تحریر کیے۔
یہ ہیئ نہیں بلکہ میری والدہ کے لیے نہایت غیرمناسب جملے لکھے گئے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں یش اور روحی کی پرورش کر رہے ہیں جنکی پیدائش 2017 میں ہوئی۔ کرن جوہر نے بچوں کے نام اپنے والدین کے نام پر رکھے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/668973/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News