Advertisement

شوبز انڈسٹری میں صرف چند اداکاروں کو ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، اداکارہ رائما خان

پاکستانی اداکارہ رائما خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں چند معروف اداکاروں کے علاوہ دوسرے اداکاروں کو کاسٹ ہی نہیں کیا جاتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رائما خان کا کہنا تھا کہ سماج میں بھی ایسی شادی شدہ خواتین کو طعنوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے جن کے ہاں اولاد نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اولاد نہ ہونے پر خواتین کو اپنے ہی خاندان کی عورتوں کی جانب سے بھی سخت جملے برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اولاد کا ہونا یا نہ ہونا کسی کے اپنے ہاتھ میں نہیں اور ایسی باتوں میں طعنے برداشت کرنے والی خواتین کے پاس خاموشی اختیار کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

اداکارہ رائما خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسکرین پر اس لیے کم نظر آتی ہیں کہ کوئی انہیں کاسٹ ہی نہیں کرتا۔ انہیں جب بھی شوبز میں اچھا کام کرنا ہوتا ہے تو وہ ہدایتکار کاشف نثار کو فون کر کے کہتی ہیں کہ انہیں کاسٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صرف چند اداکاروں کو ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، ٹی وی اسکرین پر چند لوگ ہی کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، نئے لوگوں یا پھر ان افراد کو کاسٹ نہیں کیا جاتا جنہوں نے تھوڑا سا کام کیا ہوتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو التجا کی کہ وہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کاسٹ کریں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/688729/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/688729/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version