اداکارہ عفت عمر کا شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عفت عمر نے خواتین کے حقوق اور دیگر مختلف موضوعات سے متعلق بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، اگر کوئی شخص ایسی بات کرے جس کے بارے میں اسے معلوم ہو کہ اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس شخص کو میں بہادر انسان سمجھتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، ذہنی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
اداکارہ عفت عمر کے مطابق سچ بولنے کی وجہ سے دوستوں نے مجھے نظر انداز کرنا شروع کردیا، کام کے حوالے سے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی دیکھی تو میں نے خود ہی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب سیٹ پر کسی کے ساتھ ناروا سلوک یا مواد کی سنسرشپ کے معاملات پر بات کی جاتی ہے تو نامور اداکار اور میڈیا پروفیشنلز اپنے ہی ساتھیوں کی حمایت میں شاذ و نادر ہی بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
اداکارہ عفت عمر کے مطابق بہت سے نوجوان مرد اور خواتین ہراسگی پر بات نہیں کرسکتے، لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جائے، اس مسئلے کو ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے ساتھ ہراسگی ہورہی ہے انہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے تاکہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے قبل خوف محسوس ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، تیزات پھینکا جارہا ہے، بچوں اور لڑکیوں کا ریپ کیا جارہا ہے وہاں اس موضوع پر ڈرامے بنائے جارہے ہیں جہاں عورت بدنام ہونے کے لیے جھوٹ بول رہی ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/695514/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/695514/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News