منیش ملہوترا نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کردیا

منیش ملہوترا نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کردیا
بالی ووڈ فلموں میں کئی مشہور ملبوسات تیار کرنے والے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کردیا ہے۔
حال ہی میں منیش ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پروڈکشن ہاؤس کے حوالے سے پوسٹ کیا، جسے ‘اسٹیج 5 پروڈکشن’ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے شیئر کیے گئے پوست میں لکھا کہ فلموں میں ملبوسات ڈیزائن کرنے کے بعد، انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد باصلاحیت ہدایت کاروں، مصنفین اور فنکاروں کے ساتھ تعاون کرنا ہے جن کا منفرد ویژن ہے۔
منیش ملہوترا نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا، “بچپن سے ہی مجھے کپڑوں، رنگوں اور فلموں کے لیے ایک خاص لگاؤ ہے۔ میں کپڑوں، ساخت اور موسیقی سے متوجہ تھا اور ہر فلم کو متجسس انداز سے دیکھتا تھا کہ ایک دن ہندوستانی سنیما کا حصہ بنوں۔ کپڑوں کے بارے میں میری دلچسپی نے مجھے ایک کاسٹیوم ڈیزائنر بننے اور پھر کئی سالوں کے بعد اپنا لیبل شروع کرنے پر مجبور کیا۔
اس اعلان کے فوراً بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں کرینہ کپور خان، کرن جوہر، کاجول، ابھیشیک بچن اور دیگر نے منیش کو مبارکباد دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/703620/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/703620/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

