ثمر جعفری نے بچپن میں کس مشہور اداکارہ کے ساتھ کمرشل میں کام کیا تھا؟

ثمر جعفری نے بچپن میں کس مشہور اداکارہ کے ساتھ کمرشل میں کام کیا تھا؟
ثمر جعفری مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ”مائی ری“ میں بطور فاخر اپنی بہترین اداکاری کے بعد پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ بن گئے ہیں۔ ثمر جعفری نے ڈرامے میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب ثمر جعفری کا چرچا ہر سو ہونے لگا ہے، وہ سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اگرچہ ثمر جعفری گزشتہ کئی برسوں سے کسی نہ کسی حوالے انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن مائی ری نے ان کو ایک خاص پہچان دے کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ یہ ڈرامہ ثمر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے کیونکہ لوگ اب انہیں پہچاننے لگے ہیں۔
ثمر عباس 2003 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 20 سال ہے ثمر عباس نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور آرٹسٹ، ماڈل اور گٹارسٹ کیا۔ تاہم انہوں نے اداکاری کا آغاز مشہور ڈرامہ سیریل مائی ری سے کیا ہے جو ابھی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ جس میں وہ اداکارہ عینا آصف کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ثمر جعفری کی کئی پرانی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جو شوبز انڈسٹری میں ان کے ابتدائی کیریئر کے بارے میں ان کے مداحوں کو آگاہ کرتی ہیں۔ فی الحال، ماریہ واسطی کے ساتھ ثمر جعفری کا پرانا کمرشل وائرل ہورہا ہے، خاص طور پر ان کی حالیہ کامیابی کے بعد۔ شائقین پیارے ننھے فاخر کو ان کی اسکرین پر موجود والدہ ثمینہ کے ساتھ بہت پسند کر رہے ہیں۔
مداح ان کی پرانی ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں اور نوجوان نظر آنے والے پیارے فاخر کی تعریف کر رہے ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ بچپن میں عینی (عینا آصف) سے مشابہت رکھتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/713176/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/713176/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News