بگ باس کے او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادیو نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے او ٹی ٹی سیزن 2 کے فاتح ایلوش یادیو نے دبئی میں 8 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف یوٹیوبر ایلوش یادیو نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے دبئی میں عالیشان ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔
ایلوش کے نئے گھر کی ویڈیو میں گیسٹ، بیڈ رومز اور ان سے منسلک باتھ رومز، بالکونی اور ایک بہت بڑا کچن دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یوٹیوبر نے گھر کی قیمت 8 کروڑ روپے بتائی ہے۔
واضح رہے کہ ایلوش یادو ریئلٹی شو کے پہلے فاتح ہیں جو وائلڈ کارڈ کے ذریعے بگ باس کے گھر میں آئے اور شو جیت کر تاریخ رقم کر دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/753693/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/753693/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

