شاہ رخ اور دیپیکا نے فلم ’جوان‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

شاہ رخ اور دیپیکا نے فلم ’جوان‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟
شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور پریمانی نے ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی کی فلم جوان کا حصہ بننے کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں ڈبل رول کیا ہے جس میں وہ باپ اور بیٹا کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اس ایکشن فلم کیلئے 7 مختلف روپ بھی اپنائے ہیں اور ہر انداز ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے فلم میں کام کرنے کا 100 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ کی کل کمائی سے 60 فیصد حصّہ بھی وصول کریں گے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون نے مختصر لیکن ایک خاص کردار ادا کیا ہے، اگرچہ ان کی جوان فیس کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ، لیکن خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے 15 سے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔
دوسری طرف، پریمانی کو مبینہ طور پر فیس کے طور پر 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/770257/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/770257/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News