کرینہ کپور کی او ٹی ٹی ڈیبیو فلم ’جانے جان‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری

کرینہ کپور کی او ٹی ٹی ڈیبیو فلم ’جانے جان‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کی او ٹی ٹی ڈیبیو فلم ’جانے جان‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کردیا گیا ہے۔
مشہور فلمساز سوجوئے گھوش اپنی آنے والی سنسنی خیز فلم، جانے جان کے ساتھ شائقین کو انٹرٹین کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں کرینہ کے علاوہ ورسٹائل اداکار جیدیپ اہلاوت اور وجے ورما ان کے ساتھ نظر آئیں گے۔
یہ فلم رواں ماہ 21 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی جس کا پہلے پوسٹر جاری کیا گیا پھر ٹیزر سے مداحوں کو خوش کیا اور اب ٹائٹل ٹریک جاری کیا گیا ہے جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔
فلم کا ٹائٹل ٹریک سال 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انتقام‘ کی پیش کش ہے اور اس کے دوبارہ تخلیق شدہ ورژن کو نیہا ککڑ نے گایا ہے اور اس کی موسیقی مشہور جوڑی سچن جگر نے ترتیب دی ہے اور اس گانے کو راجندر کرشن نے لکھا ہے۔
ویڈیو ٹریک میں اُدیتی سنگھ کو کلب میں پول ڈانس کرتے ہوئے نظر آئینگی اس کے علاوہ کرینہ کپور خان اور وجے ورما بھی نظر آئینگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/793471/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/793471/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

