نور بخاری عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں والدہ اوربہن کے ہمراہ موجود

نور بخاری عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں والدہ اوربہن کے ہمراہ موجود
نور بخاری ایک مشہور پاکستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کا آغاز فلموں سے کیا۔ نور اپنے دور کے کئی معروف ستاروں کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
اداکاری کے علاوہ، انہوں نے فلم ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا، میوزک ویڈیوز میں کام کیا، اور کئی ٹیلی ویژن اشتہارات میں اداکاری کی۔
نور بخاری کو اپنی شادیوں اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کافی تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔ تاہم حال ہی میں نور نے اپنی زندگی میں ایک اہم تبدیلی لاکر سب کو حیران کردیا، انہوں نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی عون چودھری کے والد سے دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب انہوں نے اپنی زندگی بچوں کے لیے ایک ماں کے طور پر وقف کرلی ہے اورایک بہت ہی باعمل مسلمان بن گئی ہیں۔
ان دنوں معروف اداکارہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں مدینہ منورہ میں اپنی والدہ اور بہن فاریہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ اس روحانی اور پرامن سفر کے دوران وہ مدینہ شہر میں قیام کریں گی اور اس کے بعد وہ عمرہ ادا کریں گی۔
نور بخاری نے اس مقدس سفر کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ہیں جو یہاں پیش کی جارہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/794141/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/794141/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

