سیاہ لباس میں اداکارہ حنا خان نے ڈھایا قہر

سیاہ لباس میں اداکارہ حنا خان نے ڈھایا قہر
ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ان کے لاکھوں فینس ہیں، جو اداکارہ کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ حنا خان سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ، جہاں وہ اپنی خوبصورت تصویریں فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تازہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ حنا خان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا اسکرٹ بلاؤس زیب تن کیا ہوا ہے۔
حنا خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ سڑک پر کروایا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ حنا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو فینس کی جانب بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
حنا خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی اور فیشن سینس کی وجہ سے بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ حنا خان ٹی وی انڈسٹری کا مشہور نام ہیں، انہوں نے کئی ویب سیریز اور بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/800696/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/800696/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

