کس نے کہا عورت عبایا میں خوبصورت نہیں لگتی؟ راکھی کا سوال

کس نے کہا عورت عبایا میں خوبصورت نہیں لگتی؟ راکھی کا سوال
بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے سرخ عبایا میں مداحوں کو چونکا دیا۔
سوشل میڈیا پر راکھی کے اس نئے روپ میں ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سرخ عبایا میں میڈیا کے سامنے آئیں اور سب سے سوال کیا کہ ‘کس نے کہا کہ عورت عبایا میں خوبصورت نہیں لگتی؟’۔
راکھی ساونت اس وقت اپنے سابق شوہر عادل درانی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
وہ حال ہی میں عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے واپس بھارت پہنچیں ہیں، اس دوران بھی وہ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔
گزشتہ روز راکھی نے ایک ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی جہاں ریڈ کارپٹ پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرکے اپنا عبایا میں یہ نیا روپ سب کو دیکھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

