راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟

راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کب اور کہاں ہونے والی ہے اس کی تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا رواں ماہ کے آخر میں راجستھان کے ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شادی کی رسومات 23 اور 24 ستمبر کو لیلا پیلس اور دی اوبرائے اڈی ولاس میں ہوں گی۔
بکنگ کنفرم ہوتے ہی دونوں ہوٹلوں میں شادی کی رسومات کی تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں جبکہ شادی میں AAP سپریمو اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کے پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان سمیت کئی لوگ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات بشمول ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا اور شادی کے بعد ہریانہ کے گروگرام میں ولیمہ کیا جائے گا۔
13 مئی کو جوڑے نے دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منگنی کی۔ اروند کیجریوال، بھگونت مان، سابق مرکزی وزراء پی چدمبرم اور کپل سبل، اور شیو سینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے سمیت کئی سیاست دان تقریب میں شرکت کرنے والے اعلیٰ شخصیات میں شامل تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/807431/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/807431/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

