روینہ ٹنڈن کس گانے کی شوٹنگ کے بعد بیمار ہوگئی تھیں؟

روینہ ٹنڈن کس گانے کی شوٹنگ کے بعد بیمار ہوگئی تھیں؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کی شوٹنگ کے بعد وہ بیمار ہوگئی تھیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انڈین ڈانس ریئلٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین پر نظر آنے والے گلیمر کے پیچھے بہت سی چھپی کہانیاں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’ٹیٹینس‘ کے انجیکشن لگوانے پڑے اور وہ بیمار بھی ہوگئی کیوں کہ گانے میں بہت زیادہ پانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ نے کہا گانے کی ریہرسل کے دوران انہیں متعدد زخم لگے لیکن انہوں نے اس کی تکالیف کو برداشت کیا اور اسکرین پر کوئی اکتاہٹ نظر نہیں آنے دی۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ایک اچھے گانے کی شوٹنگ کیلئے فنکاروں اور کوریوگرافرز کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/814598/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/814598/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

